Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںتازہ تریندنیا

اہلیہ کراٹے کی ماہر اور مارتی بہت ہے، عدالت میں شوہر کی فریاد

دبئی (خصوصی رپورٹ) متحدہ عرب امارات کے شہری نے کراٹے میں بلیک بیلٹ اہلیہ سے بار بار پٹنے پر طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

امارات الیوم کے مطابق اماراتی شہری نے دبئی میں عائلی امور کی عدالت میں طلاق کی درخواست دی ہے۔

اماراتی شہری کے مطابق اس کی اہلیہ اسے بہت مارتی ہے اور وہ تشدد برداشت نہیں کرسکتا۔

دبئی میں عائلی امور کی عدالت کے سربراہ عبید المطوع نے بتایا کہ عائلی امور کے قانون میں نئی ترامیم کے تحت طلاق کا مطالبہ کرنے والے کو اس بات کا پابند بنادیا گیا ہے کہ وہ خود کو پہنچنے والے نقصان کا ثبوت پیش کرے۔ یہ پابندی علیحدگی کے فیصلے کو مشکل بنانے کے لیے لگائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ طلاق کا مطالبہ خواتین ہی نہیں مرد بھی کرتے ہیں۔ بعض مرد ایسے ہیں جو اہلیہ سے پہنچنے والے نقصان سے بچنے کے لیے طلاق کی درخواست کررہے ہیں۔

مثال کے طور پر نئے کیس میں طلاق کا مطالبہ کرنے والے اماراتی شہری کا دعویٰ ہے کہ اس کی اہلیہ کراٹے میں بیلک بیلٹ ہے اور وہ اسے بار بار مارتی پیٹی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر متاثرہ فریق نے نقصان ثابت کردیا تو ایسی صورت میں اس کے مطالبے پر طلاق کا فیصلہ صادر ہوجائے گا۔ ثابت نہ کرنے پر عائلی امور کا جج فریقین کے تنازعات طے کرانے اور مصالحت کے لیے 2 ثالث تعینات کرے گا۔ اگر مصالحت نہ ہوسکی تو درپیش حالات کے مطابق فیصلہ صادر ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button