Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے کوکین بھرے کیپسولز برآمد

لاہور(اے ون نیوز)اے این ایف کی کارروائی، لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے کوکین بھرے کیپسولز برآمد

لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی کارروائی کے نتیجے میں مسافر کے پیٹ سے 53 کوکین بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ کارروائیوں کے نتیجے میں کئی کلو منشیات برآمد کی گئی جبکہ 8 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیاں خانیوال، قصور، سیالکوٹ اور پسنی میں کی گئیں۔ خانیوال موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 45 کلو 600 گرام چرس اور 12 کلو افیون برآمد ہوئیں۔ قصور میں رینجرز پنجاب کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ملزمان سے 7 کلو ہیروئن برآمد کی گئیں۔

اے این ایف کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 50 آئس اور 50 چرس بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔ غزر تاؤس بالا بازار کے قریب مقامی رہائشی سے 9 کلوگرام چرس برآمد کی گئیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایف سی بلوچستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں مسافر بس سے 40 کلو آئس برآمد کی گئیں۔ پسنی کے علاقے پدراک کے قریب بھی اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 25 کلو چرس پکڑی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button