Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بین الاقوامی ادارے کی پاکستان میں زلزلے کی پیش گوئی ، محکمہ موسمیات کا مؤقف بھی سامنے آگیا

کراچی(اے ون نیوز) بین الاقوامی ادارے کی پاکستان میں زلزلے کی پیش گوئی ، محکمہ موسمیات کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ کہاں اور کب آئے گا اس کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی،زمین کے اندر 2بڑی پلیٹوں کی سرحدیں پاکستان کے درمیان سے گزرتی ہیں،سرحدیں سونمیانی سے پاکستان کے شمالی علاقے تک پھیلی ہوئی ہیں،ان باؤنڈری لائنوں میں کسی بھی مقام پر زلزلہ آ سکتا ہے۔

موسمیات کا کہنا ہے کہ1892میں چمن فالٹ پر 9سے 10کی شدت کا زلزلہ آ چکا ہے،1935میں چلتن رینج میں زلزلہ آیا تھا، جس میں کئی ہزار افراد جاں بحق ہوئے،عام طور پر 100سال کا عرصہ گزرنے کے بعد باؤنڈری لائنوں میں دوبارہ زلزلے کا امکان ہوتا ہے،پاکستان میں زلزلہ پیشگوئیاں ہمیں ترکیے زلزلے کے بعد ملی تھیں،ترکیے زلزلے کے بعد ماہرین نے کہاتھا کہ 3ماہ میں پاکستان میں خطرناک زلزلہ آئے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button