نئی دہلی (اے ون نیوز)ڈچ سائنس دان کی پشین گوئی سچ ثابت ہو گئی ،بھارت اور نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،پاکستان میں بھی زلزلے کی پشین گوئی کی گئی ہے.
تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیپال میں زلزلے کی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال میں مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر 2 بجکر 51 منٹس زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب بھارت میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے، بھارت میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔