اسلام آباد(اے ون نیوز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ،پاکستان میں 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان.
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ساڑھے 5 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے ،برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت 85 ڈالر 81 سینٹ فی بیرل پر آگئی،ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہوکر 84 ڈالر 22 سینٹ فی بیرل ہو گئی،عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی.
عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت 114 ڈالر سے کم ہوکر 102 ڈالر فی بیرل پر آگئی ،عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں 9 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں میں ڈیزل کی قیمت 125 ڈالر سے کم ہوکر 117 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ،روپے کی قدر میں مسلسل اضافے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان .
ذرائع اوگرا کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے,ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر کمی کا امکان , اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری 15 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی ،وزارت خزانہ پندرہ روز کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان کریگی .
نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک ہوگا.