Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

یہاں ملک ڈوب رہا ہے اور آپ کوالیکشن کی فکر ہے،مولانا فضل الرحمن

پشاور(اے ون نیوز)جمعیت علمائے اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کون لوگ ہیں؟جو ملک کے فیصلے کررہے ہیں، میں الیکشن ملتوی نہیں کروانا چاہتا مسائل کی نشاندہی کرتا ہوں۔

جمعیت علمائے اسلام( ف )کے میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عوام کواعتماد دلانا چاہیے کہ ہم ان کے حقوق چاہتے ہیں،ڈالر کہاں چلاگیا کوئی سرمایہ کاری کو تیار نہیں،افغان مقیم افراد پر پاک افغان مشترکہ کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

تمام سیاست دانوں کو ایک پلیٹ میں رکھا تا کہ ملک کی وحدت کو بچایا جا سکے، ہم نے مغرب کے ایجنڈے کو شکست دی، میں چاہتا ہوں ہر سیاست دان جیل سے باہر ہو۔

میرا مخالف قید میں ہو اور میں اس کیخلاف جلسے کروں ، اس کا مزہ نہیں،ڈپلومیٹ نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر تشویش ہے، میں نے اس سے کہا 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والا سی کلاس میں تھا اس پر تشویش ہونا چاہئے تھی۔

جمعیت علمائے اسلام کے میڈیا کنونشن سے سابق وزیر اعلی اکرم درانی نے کہامفتی محمود کانفرنس کے انعقاد کا وقت نہایت موزوں ہے ،مفتی محمود کی دینی وسیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

مولانا فضل الرحمان اپنے والد کامشن کامیابی سے آگے بڑھارہے ہیں،مولانا فضل الرحمان کی پندرہ سالہ پرانی پیشنگوئیاں آج پوری ہورہی ہیں ،مولانا فضل الرحمان نے عوام کو سیاسی شعور دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button