Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترینصحت

خطرناک نیپا وائرس کیا ہے؟ کیسے پھیلتا؟الرٹ جاری

اسلام آباد(اے ون نیوز)قومی ادارہ صحت نے نیپا وائرس کے پھیلاو کا خدشہ ظاہر کر دیا وفاقی،صوبائی ہیلتھ اتھارٹیز کو نیپا وائرس کا انتباہی مراسلہ ارسال ۔

ذرائع کے مطابق بھارتی بارڈر ایریاز میں موجود چمگادڑ سے نیپا وائرس پاکستان منتقل ہو سکتا ، متاثرہ چمگادڑ کے کھائے پھل سے نیپا وائرس انسان کو منتقل ہو سکتا ، نیپا وائرس متاثرہ چمگادڑ، سور سے انسان کو منتقل ہوتا ہے۔

ادارہ صحت کے مراسلے کے مطابق نیپا وائرس کی علامات پانچ تا چودہ دن تک رہ سکتی ہیں، سر درد،بخار، سانس لینے میں دشواری نیپا وائرس کی علامات ہیں، جی متلانا، قے ، پٹھوں میں در د، غنودگی نیپا کی علامات ہیں،وفاقی،صوبائی ہیلتھ اتھارٹیز، محکمہ لائیو سٹاک نیپا وائرس بارے الرٹ رہیں۔

ایئرپورٹس، سرحدی مقامات پر موثرسرویلنس یقینی بنائی جائے،نیپا وائرس کی تصدیق سیرولوجی، ہسٹوپیتھالوجی، پی سی آر سے ممکن ہے، نیپا وائرس کے علاج کیلئے اینٹی وائرل، ویکسین دستیاب نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button