وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف تعینات کر نے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ سمری منظوری کیلئے صدر مملکت کو ارسال کر دی گئی ہے۔