Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیا

ہسپتال پر حملہ،اسرائیلی فوج نے فلسطین میں قیامت برپا کر دی، 1000 سے زائد شہادتیں

غزہ (اے ون نیوز) فلسطین میں صیہونی فوج نے قیامت برپا کر دی، اسرائیل نے غزہ شہر کے الاحلی ہسپتال پر فضائی حملہ کر دیا، جہاں ہزاروں شہری مسلسل حملوں سے بچنے کے لیے طبی علاج اور پناہ کی تلاش میں تھے۔

وزارت صحت کی جانب سے غزہ میں ہسپتال پر حملے میں1000 سے زائد شہادتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے نجی سکول میں قائم اقوام متحدہ کی پناہ گاہ پر بھی فضائی حملہ کیا ہے، سکول پر ہونے والے حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔


فلسطینی اتھارٹی (PA) کے صدر محمود عباس نے غزہ میں الاحلی عرب ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، مختلف سیاسی دھڑوں نے بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں سے ہسپتال پر مہلک اسرائیلی حملے کے خلاف بدھ کو تجارتی ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔

فلسطینی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کے الاحلی ہسپتال پر اسرائیلی حملہ 2008 کے بعد سے لڑی جانے والی 5 جنگوں میں سب سے مہلک اسرائیلی فضائی حملہ ہے۔


ترجمان محمود بسال نے کہا ہے کہ الاحلی عرب ہسپتال میں قتل عام ہماری تاریخ میں بے مثال ہے۔ اگرچہ ہم نے ماضی کی جنگوں اور دنوں میں سانحات کا مشاہدہ کیا ہے، لیکن آج رات جو کچھ ہوا وہ نسل کشی کے مترادف ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button