پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلمساز جمائمہ گولڈ اسمتھ افغانی خواتین کے حق میں سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق جمائمہ گولڈ سمتھ نے افغان خواتین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین سے لندن مارچ میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ جمائمہ گولڈ سمتھ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر افغانستان میں خواتین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ “طالبان نے اب خواتین کے پارکس، جمز اور ریسٹورینٹس میں جانے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ افغان خواتین کے زیادہ تر کام کرنے اور سیکنڈری سکولز میں جانے پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے”۔اُنہوں نے لکھا کہ”27 نومبر کو افغان خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لندن مارچ میں شرکت کریں”۔
واضح رہے کہ طالبان نے اسلامی لباس کی تشریح پر عمل نہ کرنے پر خواتین کے پارکس میں جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔