اسلام آباد(اے ون نیوز)سینکڑوں ایرانی شہریوں کوبوگس کاغذات پر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ جاری ہونے کا انکشاف ہواہے۔
نادرا حکام کی ایک خفیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ یہ سینکڑوں جعلی کارڈ ناردا ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے نادرا بلوچستان کے مختلف سنٹرز میں پراسس ہوئے۔
ہم انویسٹگیشن کوحاصل رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 223 سے زائد ایرانیوں کے جعلی شناختی کارڈ پنجگور نادرا سنٹر میں پراسس کیے گئے، نادرا کارڈز کے بعد ان شہریوں کو مبینہ طور پر پاکستانی پاسپورٹ بھی مل گئے۔
حکام نے مزید بتایا ہے کہ پاسپورٹس کے بعد یہ ایرانی شہری سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات کے یورپ چلے گئے۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نادرا کے ایک درجن ملازمین پر ایرانی شہریوں کو جعلی شناختی کارڈ کا الزام ہے، ان ملازمین کیخلاف چارج شیٹ نادرا ہیڈ کوارٹر کو موصول ہوئی ہے لیکن اس پر عمل درآمد ہونا باقی ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ جعلی پاسپورٹس رشوت لیکر پراسس کیے گئے ہیں، ایرانیوں شہریوں کو جعلی کارڈ جاری کرنے کی اطلاع ایک خفیہ ادارے نے نادرا کی اعلی انتظامیہ کو دی تھی۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کارڈ کے جاری ہونے پاکستان کی سیکورٹی کمپرومائز ہوئی، نادرا انتظامیہ معاملے پر خاموش ہے لیکن حکام نے نام بتانے کی شرط پر یہ بتایا ہے کہ مزید تحقیقات ہورہی ہیں۔