Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان کا غوری میزائل سسٹم کی ٹریننگ اور لانچنگ کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(اے ون نیوز)پاکستان کا غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ کا کامیاب تجربہ.

آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا،لانچ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ (ASFC)، اسٹریٹجک فورسز کے سینئر افسران، اسٹریٹجک تنظیم کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا،غوری میزائل سسٹم کی لانچنگ کامقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا.

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا،جس کی عکاسی میدان میں ویپن سسٹم کی مہارت سے ہینڈلنگ اور آپریشنل اور تکنیکی مقاصد کے حصول سے ہوتی ہے، پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت میں اضافے کے لیے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو بھی سراہا۔

دوسری طرف صدر، وزیراعظم پاکستان، CJCSC اور سروسز چیفس نے تربیتی لانچ کے کامیاب انعقاد پر شریک فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button