Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
تازہ تریندنیا

قوانین میں تبدیلی: کون سے بھارتی شہری دبئی نہیں آسکتے؟

دبئی میں بھارتی قونصلیٹ نے دبئی آنے والے بھارتی شہریوں کے لیے قوانین میں تبدیلی کردی۔

دبئی میں بھارتی قونصلیٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے گائیڈلائنز کا ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاسپورٹ پر سنگل نام کے ساتھ دبئی آنے کے خواہش مند بھارتی شہریوں کی دستاویزات یو اے ای امیگریشن کی جانب سے قبول نہیں کی جائیں گی جب کہ پاسپورٹ پر سر نیم رکھنے والے شہریوں کو دبئی آنے کی اجازت ہوگی۔

بھارتی قونصلیٹ کے اعلان کے بعد بھارتی ائیر لائنز نے بھی فوری وزٹ اورسیاحتی ویزے پر دبئی جانے والے بھارتی شہریوں کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

اماراتی میڈیا کے مطابق بھارتی ائیرلائن ائیر انڈیا ایکسپریس نے اعلان کیا کہ دبئی جانے والے بھارتی شہریوں کے لیے ضروری ہےکہ ان کے پاسپورٹ پر ابتدائی نام کے ساتھ سر نیم بھی ہو۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایسے بھارتی شہری جن کے پاسپورٹ پر صرف ان کا نام ہے اور ان کے نام کے ساتھ سر نیم موجود نہیں انہیں دبئی میں داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ یہ قانون ایسے بھارتی شہریوں کے لیے نافذ کیا گیا ہے جو دبئی جانے کے لیے وزٹ یا سیاحتی ویزا رکھتے ہوں گے تاہم ریزیڈنٹ اور ملازمت کا ویزا رکھنے والوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button