لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف قانون دان لطیف کھوسہ نے شیخ رشید پر تشدد کئے جانے سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا۔
لاہور میں سپریم کورٹ رجسٹری کی عمارت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے بتایا کہ جن دنوں وہ منظر عام سے غائب رہے ان کے سیل میں مکھیوں کی بہتات تھی۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے سیل میں چوہے چھوڑے گئے، انہیں چپیڑیں ماری گئیں اور منہ پر کپڑا چڑھایا گیا۔
واضح رہے کہ شیخ رشید نے آج خود کو لاوارث قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ ہم عظیم فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔