Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپکوانتازہ ترین

چکن کوفتے بنانے کا آسان طریقہ

لاہور(اے ون نیوز)مرغی کے گوشت کے قیمے اور مہکتے ہوئے تیکھے مسالوں کا بہترین امتزاج چکن کوفتے کی شکل میں آپ کے سامنے ہے۔ برِصغیر کے اس روایتی، کرارے اور گاڑھے مسالے دار پکوان کو گرم چپاتی کے ساتھ کھائیں یا چاولوں کے ساتھ اپنے ذوق کے مطابق تناول کریں۔
اجزاء
مرغی کا قیمہ ……..ایک کلو گرام
دھنیا، کٹا ہوا ……..ایک گٹھی
پیاز، کٹی ہوئی……..دو عدد
ہری مرچیں کٹی ہوئی… پانچ سے چھ عدد
ثابت دھنیا، بھنا ہوا…. ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی…..ایک کھانے کا چمچ
نمک …………. حسبِ ذائقہ
خشخاش…………. ایک کھانے کا چمچ
گرم مسالا…………ایک کھانے کا چمچ

گریوی بنانے کا طریقہ
تیل………….پانچ سے چھ کھانے کے چمچ
پیاز، کٹی ہوئی………ایک سے دو عدد
لہسن کا پیسٹ …….. ایک کھانے کا چمچ
ادرک کا پیسٹ…….. ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر کٹے ہوئے…….. ایک کپ
ٹماٹر کا پیسٹ …….. ایک سے دو کھانے کے چمچ
دھنیا پائوڈر ……… ایک کھانے کا چمچ
زیرہ پسا ہوا ……..ایک کھانے کا چمچ
گرم مسالا……… ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پسی……. ایک کھانے کا چمچ
ہلدی پسی……… ایک چائے کا چمچ
پانی ایک کپ
دھنیاسجاوٹ کے لئے

ترکیب……………………..
ترکیب
سب سے پہلے مسالا پیسنے والی مشین میں مرغی کا قیمہ، کٹا ہوا ہرا دھنیا، کٹی ہوئی پیاز، کٹی ہوئی ہری مرچیں، بھنا ہوا زیرہ، پسی ہوئی لال مرچ، نمک، خشخاش اور گرم مسالا ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔
اب اپنے ہاتھوں کو زرا سا تیل لگا کر چکنا کرلیں پھر قیمے کی مٹھی بھر مقدار ہاتھ میں لے کر اسے گول کوفتے کی شکل دے لیں۔
اب ایک برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر گولڈن برائون ہونے تک بھونیں۔
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور مزید بھونیں۔
اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر بھونیں اور پھر ٹماٹر کی چٹنی شامل کریں۔
اب اس میں دھنیا پائوڈر، پسا ہوا زیرہ، گرم مسالا، پسی ہوئی لال مرچ اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور پھر اس میں حسبِ ضرورت پانی ڈال دیں۔
اب اس آمیزے کو تھوڑا سا اُبلنے دیں پھر اس میں کوفتے ڈالیں اور ڈھکنا دے کر 10 منٹ تک دم دے دیں۔
اب اس پر تازہ کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک دیں۔
مزے دار چکن کوفتے تیار ہیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button