Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسد قیصر کیخلاف درج مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(اے ون نیوز)اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

اسد قیصر کے بھائی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسد قیصر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا گیا۔اسد قیصر گھر پر تھےجب پولیس اورسادہ لباس اہلکار گھر آئے اور سادہ لباس اہلکار ان کو گرفتار کرکے لے گئے ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے اسد قیصر کو محکمہ اینٹی کرپشن ضلع صوابی کے حوالہ کیا جائے گا۔

اینٹی کرپشن میں اسد قیصر کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی بھی سامنے آگئی۔

اسد قیصر اور محکمہ صحت کے 4 افسران کے خلاف گجوخان میڈیکل کالج میں خردبرد کا الزام ہے۔

ایف آئی آر محکمہ اینٹی کرپشن کے سابق تفتیشی آفیسر ہدایت شاہ کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ایف آئی آر میں 406 پی پی سی سمیت تین دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ گجوخان میڈیکل کالج صوابی میں الیکٹرو میگرافی مشین کی سی پی یو غائب کی گئی ہے، اسپتال کے لیے ناقص فرنیچر کی خریداری کی بھی اطلاع ملی تھی۔معاملہ کی تحقیقات میں اسد قیصر سمیت پانچ ملزمان قصوروار پائے گئے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اسد قیصر سمیت پانچ ملزمان نے سرکاری خزانے کو 1 کروڑ 64 لاکھ 56 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button