Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

میانوالی،PAFبیس پر حملہ ناکام، 9دہشتگرد ہلاک

میانوالی(اے ون نیوز )پاک فوج نے پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا اور کلیئرنس آپریشن میں تمام 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ صدر مملکت عارف علوی ، وزیراعظم انوار الحق نے میانوالی میں ٹریننگ ایئر بیس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق دہشتگردوں نے میانوالی ٹریننگ ائیربیس پر ہفتہ کی علی الصبح حملے کی کوشش کی جس پر پاک فوج نے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے پر پاک فوج نے بر وقت اورموثر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر حملہ ناکام بنایا۔ پاک فوج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 3دہشتگرد موقع پرمارے گئے۔ پہلے سے گراﺅنڈ کیے گئے 3 طیاروں اور فیول باوزر کو نقصان پہنچا جب کہ جوانوں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشترکہ کلیئرنگ اور کومبنگ آپریشن مکمل کرلیا ہے اور اس دوران تمام 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق حملے میں پی اے ایف کے فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کا فوری، پیشہ ورانہ اختتام امن دشمنوں کے لیے یاد دہانی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج چوکس رہتی ہیں، پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی خطرے سے وطن کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ دریں اثناءصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گوادر میں پاک فوج کے قافلے اورمیانوالی میں ٹریننگ ایئر بیس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے حملوں میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور اپنی جانوں کا کا نذرانہ پیش کرنے پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اپنے بیان میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہاکہ میانوالی میں دہشت گردی کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنا کر پاک فضائیہ نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ ہفتہ کوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے ایک ٹویٹ میں نگران وزیراعظم نے کہاکہ ہماری سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا ڈٹ کر اورغیرمتزلزل عزم کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔ نگران وزیراعظم نے پاک فضائیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ قوم آپ(پاک فضائیہ)کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم آپ کی ہمت اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔

دریں اثناءچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں تینوں دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر محمد اسحاق ڈاراور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں اور پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔۔سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے میانوالی ٹریننگ ائیر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہماری سکیورٹی فورسز بہادری سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا رہی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کے افسر اور جوان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں ،دہشت گردی کے خاتمے میں قوم کی نجات ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے میانوالی میں پاکستان ایئرفورس کے ٹریننگ ایئربیس پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا، پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میانوالی میں پاکستان ایئرفورس کے ٹریننگ ایئربیس پر دہشتگرد حملے کی مذمت اور حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بچے کھچے دہشتگرد اپنے مذموم عزائم سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، پیپلزپارٹی نے ہر دور میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کا مقابلہ کیا ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے ملک میں انتہاپسندی، نفرت اور تقسیم کی آئیڈیالوجی کو ختم کرنا ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button