Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پاکستانتازہ ترین

پاک فوج میں کمان تبدیلی کے حوالے سے حیران کن اتفاق سامنے آگیا

 پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں باضابطہ طور پر کمان سنبھال لی ہے، کمان تبدیلی کے بارے میں دن اور تاریخ کے حوالے سے حیران کن اتفاق سامنے آیا ہے۔

 کمان کی تبدیلی کی تقریب 29 نومبر بروز منگل کی صبح راولپنڈی میں واقع جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی جس میں جنرل قمر باجوہ نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو کمانڈ سٹک سونپی۔

کمان تبدیلی کے بارے میں حیران کن اتفاق یہ سامنے آیا کہ اس سے قبل جنرل راحیل شریف نے اس وقت کے نئے اور آج سبکدوش ہونے والے جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی 29 نومبر بروز منگل کو ہی کمانڈ سٹک سونپی تھی، یوں کمان کی تبدیلی میں دن اور تاریخ میں حیران کن مماثلت دیکھنے کو ملی ہے۔

اگر ماضی میں کمان تبدیلی کی تاریخ کے حوالے سے دیکھا جائے تو مزید حیران کن حقائق دیکھنے کو ملتے ہیں کیونکہ پاک فوج کے سابق سپہ سالار جنرل پرویز مشرف اور جنرل راحیل شریف نے بھی 29 نومبر کو ہی پاک فوج کی کمان سنبھالی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button