دھاندلی کا رونا رونے والوں کو اپنا ایمپائرنہیں مل رہا،یاسین گھمن

0

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)پاکستان تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیراورسیالکوٹ کے الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح عوام کا حکومتی پالیسیوں میں بھرپوراعتماد کا اظہار ہے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کو اب اپنا ایپمائر نہیں مل رہا اس لئے وہ الیکشن میں دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں،مریم نواز نے سندھ،بلوچستان،گلگلت بلتستان،آزاد کشمیر کے بعد پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن کو تباہ کر دیا ہے،ان کو کورونا نہیں ہے یہ لوگ شرمندگی سے بچنے لے لئے چھپ کر بیٹھ گئے ہیں

یاسین گھمن نے مزید کہاپاکستان کی معیشت اچھی سمت چل پڑی ہے،وزیراعظم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلوانے کے لئے بھر پورجدوجہد کررہے ہیں جوبہت اچھی بات ہے،اس سے ہمیں اپنے نمائندے چننے میں مدد ملے گی اور ہم بھی قومی دھارے میں شامل اپنے نمائندوں سے پوچھ گچھ کر سکیں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here