افغان طالبان نے ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والے شخص کو گرفتار کر لیا

0

کابل(اے ون نیوز) افغان طالبان نے امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجابد نے کہا ہے کہ طورخم پر ایک امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے غیر مسلح بھی کر دیا گیا ہے۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی اجازت نہیں ہے کہ وہ کسی بھی جھنڈے کی توہین کرے، جھنڈے کی توہین کا مطلب ہے کسی قوم کی توہین۔

یہ بھی پڑھیں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں تھا،برطانوی ہائی کمشنر

اس سے قبل افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارے جانے کی مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے پر پوری طالبان قیادت غصے میں ہے لہذا اس میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔

پاکستان سے جانے والے ٹرک سے پرچم اتارے جانے کی وائرل ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔ذبیح اللہ مجاہد نے پاک افغان طورخم سرحد پر پاکستان سے افغانستان جانے والے امدادی سامان کے ٹرک سے پاکستان کا جھنڈا اتارے جانے کو بدترین واقعہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی کابینہ کا ٹاک ٹاک پرپابندی برقراررکھنے کا فیصلہ

واضح رہے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک افغان تعاون فورم کی جانب سے افغانستان کے لیے امدادی سامان سے بھرے کچھ ٹرک افغانستان بھیجے جاتے ہیں لیکن جیسے ہی یہ ٹرک طورخم سرحد عبور کرنے کے بعد افغانستان کی حدود میں داخل ہوتے ہیں تو وہاں موجود افغان طالبان ٹرک کو روک کر اس پر لگے پاکستانی پرچم اتار دیتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here