دنیا

ایران،دہشتگردوں کا مزار پر حملہ،13افراد جاں بحق

تہران (اے ون نیوز) ایران کے جنوبی شہر شیراز میں بدھ کی شام شاہ چراغ کے مزار پر دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق بدھ کی شام شیراز میں شاہ چراغ کے مزار پر تین مسلح افراد نے حملہ کیا۔ مبینہ طور پر حملہ آوروں نے مزار کے اندر زائرین پر گولیاں چلائیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ تیسرا فرار ہوگیا۔

صوبہ فارس کے سیاسی، سیکیورٹی اور سماجی امور کے نائب گورنر اسماعیل محب پور نے کہا کہ مسلح دہشت گردوں نے نماز عصر کے وقت مزار پر فائرنگ شروع کی۔

خیال رہے کہ شاہ چراغ شیراز شہر میں واقع ایک یادگار اور مسجد ہے، جہاں سید میر احمد اور ان کے بھائی سید میر محمد کی قبریں ہیں۔ یہ شیعوں کے ساتویں امام کے بیٹے اور آٹھویں شیعہ امام ، امام رضا کے بھائی تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button