تازہ تریندنیا

فلوریڈا میں سمندری طوفان نکول نے تباہی مچا دی،2افراد ہلاک

واشنگٹن (اے ون نیوز)امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان نکول نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان کے ٹکرانے کے بعد 6لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے بجلی کی بحالی کا کام کرتے ہوئے 50فیصد بجلی بحال کردی گئی تاہم تاحال 50 فیصد آبادی تاریکی میں ڈوبی ہوئی ہے۔دوسری جانب فلوریڈا کے علاقے اورنج کنٹری میں بجلی کی تار گرنے سے کرنٹ لگنے کے باعث2افراد ہلاک ہوگئے۔ریاستی انتظامیہ نے علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی ہے جب کہ بارش کی صورت میں شہریوں کو گھر میں ہی رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔

ریاستی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طوفان نکول فلوریڈا کی مشرقی ساحلی پٹی سے ٹکرا چکا ہے جس کے بعد اس کی شدت میں کمی آئی ہے جب کہ اس دوران ہواں کی رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے دو دنوں میں طوفان جنوب کی جانب بڑھتے ہوئے مزید کمزور ہوجائے گا جب کہ طوفان کے پیش نظر ضلع کے 20 سکولوں کو بند کردیا گیا ہے، اورلینڈو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تمام کمرشل پروازوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button