پاکستانتازہ ترین

فیصل واوڈا کو تحریک انصاف سے نکال دیا گیا،نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(اے ون نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے پرانی ساتھی فیصل واوڈا کو پارٹی سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے چند روز قبل سابق وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس پر ان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔

پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر عمران خان کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے پارٹی کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا جس پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مطابق فیصل واوڈا کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر 26 اکتوبر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button