پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج رات وطن واپس پہنچ جائیں گے

 وزیراعظم شہباز شریف آج شام وطن واپس آئینگے، شہباز شریف کا طیارہ شام 6 بجے لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگا۔

شہباز شریف جمعے کی شام طبیعت کی خرابی کے سبب وطن روانہ نہیں ہو سکے تھے، وزیرعظم کے ہلکے بخار میں مبتلا ہونے کے سبب فیملی ارکان نے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چند روز قبل لندن گئے تھے اور انہیں گزشتہ روز پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم انہوں نے اپنا قیام ایک روز کے لیے بڑھا دیا تھا جس کے بعد انہیں جمعے کو وطن کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن وطن واپسی کے لیے ائیر پورٹ روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، وزیراعظم کو ائیرپورٹ روانگی سے قبل ہلکا بخار محسوس ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button