تازہ تریندنیا

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی محبت بھری کہانی کیسے شروع ہوئی؟

ممبئی(اے ون نیوز) بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے صاحبزادے آننت امبانی اپنی دلہنیا رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ ان کی شادی کی تقریب پر مبینہ طور پر 5 ہزار کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی، تاہم یہ رقم امبانی فیملی کی دولت کا محض0.5فیصد ہے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ بچپن کے دوست ہیں اور لڑکپن سے ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔ بڑے ہوتے ہوئے دونوں کا ایک ہی فرینڈ سرکل رہا۔ سکول کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد دونوں اپنے اپنے راستوں پر چل دیئے۔ آننت نے برآن یونیورسٹی ، روڈ آئی لینڈمیں چلے گئے جبکہ رادھیکا نے گریجوایشن کے لیے نیویارک یونیورسٹی کا انتخاب کیا۔

اس کے بعد 2018ءمیں پہلی بار ان کے باہم تعلق میں ہونے کی افواہیں اس وقت سامنے آنی شروع ہوئیں جب آنکھوں میں آنکھیں ڈالے ایک دوسرے کو محبت سے دیکھتے ہوئے دونوں کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی۔ ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب دونوں کو آننت امبانی کی بہن ایشا امبانی کی شادی میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے شرکت کرتے دیکھا گیا۔ کورونا وائرس کی وباءکے دوران دونوں امبانی فیملی کے ریاست گجرات میں واقع آبائی علاقے جام نگر میں اکٹھے رہے۔

بالآخر آنت امبانی نے جب رادھیکا مرچنٹ کے لیے اپنی محبت کا اعتراف کیا تو انہوں نے کہا کہ ”میں 100فیصد خوش قسمت آدمی ہوں، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ میں نہیں جانتا کہ مجھے رادھیکا کیسے مل گئی۔میں یقینا خوش قسمت شخص ہوں کہ رادھیکا گزشتہ 7سال سے میرے ساتھ ہے مگر مجھے لگتا ہے کہ میں ابھی کل ہی رادھیکا سے پہلی بار ملا ہوں۔ہر گزرتے دن کے ساتھ میری اس کے ساتھ محبت بڑھتی جا رہی ہے۔ “

آننت امبانی نے مزید کہا کہ ”جیسا کہ میرا بہنوئی کہا کرتا ہے کہ جب وہ شادی سے پہلے میری بہن کو دیکھتا تھا تو اس کے سینے میں آتش فشاں پھٹتے اور فوارے پھوٹتے تھے۔ میں جب رادھیکا کو دیکھتا ہوں تو میرے سینے میں زلزلے اور سونامی آتے ہیں۔ چنانچہ شکریہ رادھیکا، ہر چیز کے لیے۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button