اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ایس پی عدیل اکبر کی ہلاکت،خودکشی کے شواہد نہیں ملے

اسلام آباد (اے ون نیوز)ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبرکی مبینہ خودکشی کیس میں 3 رکنی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی،تین رکنی انکوائری کمیٹی کو ایس پی عدیل اکبرکی خودکشی کے شواہد نہیں ملے،انکوائری کمیٹی کو ایس پی عدیل اکبرکی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی موصول ہوگئی۔

ذرائع کےمطابق ایس پی عدیل کی موت کی وجہ چہرے پر لگنے والی گولی ہی تھی،کمیٹی نے ایس پی کے وائرلیس آپریٹر،ڈرائیور،دیگراسٹاف کے بیانات ریکارڈ کئے،انکوائری کمیٹی نے عدیل اکبر کا علاج کرنے وا لے ماہر نفسیات کا بیان بھی ریکارڈ کیا،ایس پی عدیل اکبر نے اپنے ڈاکٹر سے دو مرتبہ رجوع کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی اپنی رپورٹ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو پیش کرے گی ، آئی جی اسلام آباد اپنی سفارشات کے ساتھ رپورٹ وزیر داخلہ محسن نقوی کو پیش کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button