تازہ ترینشوبز

بھارتی پنجابی فلموں کی ’ہیما مالنی‘ انتقال کر گئیں

بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں ہیما مالنی کے نام سے جانی جانے والی نامور اداکارہ دلجیت کور 69 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنجابی اداکار نیرو باجوہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دلجیت کور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

نیرو باجوہ نے اداکارہ دلجیت کور کو انسپائریشن قرار دیتے ہوئے کہا مجھے فخر ہے کہ میں نے آپ کے ساتھ کام کیا اور بہت کچھ سیکھا۔

خیال رہے کہ دلجیت کور کو بھارتی پنجاب کی فلم انڈسٹری میں ہیما مالنی کے نام سے جانا جاتا تھا، انہوں نے داغ، پت جٹاں دے، روپ شکیناں دا، لاجو، ویری جٹ اور جگا ڈاکو سمیت متعدد فلموں میں کام کیا۔

نامور بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے اداکارہ دلجیت کور کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی خوبصورت اداکارہ اور لیجنڈ آف پنجاب ہمیں ادا چھوڑ گئیں، دعا ہے کہ ان کی آخرت اچھی ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button