تازہ ترینکھیل

سعودی فٹبالر نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو دنیا کی مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ ملنے کی تردید کر دی

سعودی فٹبالر نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو دنیا کی مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ ملنے کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈکپ میں ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست دینے والی سعودی فٹبال ٹیم کے حوالے سے میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو دنیا کی مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے اب سعودی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کی تردید سامنے آئی ہے۔

سعودی فٹبالر صالح الشھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم یہاں اپنے ملک کی خدمت کرنے آئے ہیں اور یہی ہمارے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے، ملک کی نمائندگی کرنا ملک کی خدمت کرنا ہی وہ واحد انعام ہے جو ہم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

 واضح رہے کہ برطانوی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود فٹبال ورلڈ چیمپئن ارجنٹائن کو ہرانے کی خوشی میں قطر سے واپسی پر ملک کے تمام 26 قومی کھلاڑی کو دنیا کی سب سے مہنگی ” رولز رائس فینٹم” گاڑیاں تحفے میں دیں گے، اس خبر کی اب تردید کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں دو بار کے فیفا ورلڈ کپ چیمپئن ارجنٹائن کے خلاف سعودی عرب کی جیت اس سال کے سب سے بڑے سرپرائز میں سے ایک تھی، جبکہ بہت سے لوگوں نے ارجنٹائن کی شکست کو ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی عرب اور ایشیائی ملک کی ٹیم نے ارجنٹینا کو شکست دے دوچار کیا۔ فیفا ورلڈ کپ میں 2022ء کی فیورٹ ٹیم کو ناقابل یقین فتح کے بعد سعودی ولی عہد نے خوشی سے سجدہ کیا تھا اور ملک میں جشن کی عام تعطیل کا اعلان بھی کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button