
واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والوں پر زیادہ ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر نے کہاکہ سپریم کورٹ فیصلے پر کھیلنے والے ممالک کو مزید سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ جو ملک امریکی سپریم کورٹ کے مضحکہ خیز فیصلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا اس پر زیادہ ٹیرف لگے گا۔
امریکی سپریم کورٹ پچھلے ہفتے اپنے فیصلے میں ٹرمپ کی طرف سے دنیا کے ملکوں پر عائد ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔
اس حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ بطور صدر انہیں ٹیرف منظوری کے لیے کانگریس میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
یاد رہےکہ امریکی سپریم کورٹ نے دوسرے ملکوں پر صدر ٹرمپ کے اضافی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا تھا، عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ٹرمپ نے جس قانون کے تحت یہ ٹیرف لگائے وہ قومی ایمرجنسی کے لیے بنایا گیا، قانون ٹرمپ کو اضافی ٹیرف لگانے کی اجازت نہیں دیتا۔




