پاکستانتازہ ترین

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی ,حیدرآباد میں 2ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی اور حیدر آباد میں 2 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے فیصلے میں حکم دیا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے اور چیف سیکرٹری سندھ کو الیکشن کمیشن کو سکیورٹی فراہمی بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 عدالت نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلیں اور کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ سندھ میں دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہونا تھے لیکن سندھ حکومت نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر پولیس کی نفری نہ ہونے پر سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

بعدازاں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ 28 اگست رکھی گئی لیکن اس تاریخ کو بھی الیکشن نہ ہونے پر ایک بار پھر تاریخ 23 اکتوبر رکھی گئی تھی مگر تیسری مرتبہ بھی انتخابات ملتوی کردیئے گئے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی کراچی میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button