پاکستانتازہ ترین

پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی،کوپ 27 نے موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ممالک کیلئے مالیاتی فنڈ کی منظوری دیدی

پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی،کوپ 27 نے موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ممالک کیلئے مالیاتی فنڈ کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی کوششیں رنگ لے آئیں،موسمیاتی نقصانات کے ازالے کیلئے عالمی فنڈ قائم کر دیا گیا،کاپ27نے نئی تاریخ لکھی، یو این سیکرٹری جنرل سمیت عالمی قائدین نے اہم کردار ادا کیا، ڈیمیج اینڈلاس فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کی طرف عملی پیشرفت ہے،بیان میں کہاگیا ہے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر موسمیات نے بھرپور آواز بلند کی ، ڈیمیج اینڈلاس فنڈ سے سیلاب سمیت دیگر موسمیاتی نقصانات کے شکار ممالک کو مالی معاونت مل سکے گی،پی ایم آفس نے کہاکہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو میں بڑی مدد مل سکے گی ۔

وزیراعظم ہاﺅس کا کہنا ہے کہ کاپی 27 کا سربراہی اجلاس شرم الشیخ مصر میں 7 سے 8 نومبر کو منعقد ہوا تھا،کانفرنس اور صدر مصرکی خصوصی دعوت پر وزیراعظم شہبازشریف اجلاس میں شریک ہوئے ، وزیراعظم شہبازشریف ڈیمیج اینڈلاس کے موضوع پر گول میزکانفرنس کے شریک صدر تھے ، وزیراعظم نے عالمی برادری پر موسمیاتی انصاف اور ڈیمیج اینڈلاس فنڈ کے قیام پر زور دیا تھا، موسمیاتی تبدیلیوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے میں یہ فنڈ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

ادھر دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ کاپ 27 نے موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ممالک کیلئے مالیاتی فنڈ کی منظوری دیدی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں جی 77 میںپاکستان کی کوششوں کے شاندار نتائج سامنے آگئے،،وزیر خارجہ کے شرم الشیخ میں مذاکرات کے بعدیہ کامیابی ملی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button