اہم خبریںتازہ تریندنیا

بم کی اطلاع پر جارجیا میں بعض پولنگ اسٹیشنز کو خالی کرالیا گیا

جارجیا(اے ون نیوز)امریکی ریاست جارجیا کی فلٹن کاؤنٹی کے بعض پولنگ اسٹیشنز پر بم کی افواہیں سامنے آئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق بم کی افواہوں پر بعض پولنگ اسٹیشنز کو عارضی طور پر خالی کرایا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کو 5 پولنگ اسٹیشنز پر بم کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

مقامی حکام کا کہنا ہےکہ بم کی اطلاعات جھوٹی تھیں۔ فلٹن کاؤنٹی میں الیکشن کا عمل محفوظ طریقے سے دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ان افواہوں کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button