آستانہ)اے ون نیوز)قازقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی نیوز اے زیڈ کے مطابق آذربائیجان ایئر لائنز کا طیارہ باکو سے گروزنی جارہا تھا کہ قازقستان کے شہر اقتاؤ میں گر کر تباہ ہو گیا،ابتدائی رپورٹ کے مطابق باکو سے اڑانے بھرنے والے طیارے نے اقتاؤ میں ایمرجنسی لینڈنگ کی،طیارے میں 67مسا فراور5عملے کے افراد سوار تھے۔حادثہ پرندوں کے طیارے سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔
قازقستان کی ایمرجنسی منسٹری کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، امدادی ٹیموں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
الجزیرہ نیوز کےمطابق 14افراد زندہ بچ گئے ہیں جنہیں طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا تاہم ان میں 5افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔