اسلام آباد(اے ون نیوز)چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے سال نو پر کیا مستحق خواتین کیلئےبڑا اعلان
سینیٹر روبینہ خالد نے کہاجنوری 2025 سے بینظیر کفالت سہہ ماہی قسط کی رقم کو 10500 سے بڑھا کر 13500 روپے کردی گئی ، یہ سال ہم بینظیر ہنر مند پروگرام کیلئے وقف کررہے ہیں، •بینظیر ہنر مند پروگرام کے ذریعے مستحق افراد خود اپنا روزگار کما کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں گے.
رواں سال بھی ایمانداری کیساتھ پسماندہ طبقات کی خدمت کا کام جاری رکھیں گے، بی آئی ایس پی کی جانب سے پاکستان کے تمام لوگوں کو سال نو 2025 کی مبارکباد، چیئرپرسن روبینہ خالد نے سیکرٹری عامر علی احمد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر نور اور سٹاف کے ہمراہ نئے سال کا کیک بھی کاٹا.