اہم خبریںپنجابتازہ ترین

لاہور میں پٹواری کروڑوں کے اثاثوں کا مالک نکلا،اینٹی کرپشن نے دھر لیا

لاہور(اے ون نیوز)اینٹی کرپشن لاہور کا پٹوارخانہ موضع نیاز بیگ پر چھاپہ.

اینٹی کرپشن لاہور نے ریکارڈ میں ردوبدل ، جعلسازی اور شہریوں سے بھاری رقم لینے کے الزام میں پٹواری سمیت دیگر عملہ گرفتار کر لیا.

پٹواری ذوالفقار علی سمیت چھ پرائیویٹ ملازمین کو گرفتار کرکے مقدمہ کا اندراج کیا گیا ہے،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق منشی محمد اشرف عرصہ دراز سے پراپرٹی مافیا کے ساتھ رابطے میں تھا.

ذرائع کے مطابق ذالفقار پٹواری نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ریکارڈ میں ردو بدل کرکے کروڑوں کمائے، پٹواری ذوالفقار علی کروڑوں کے اثاثوں کا مالک نکلا.

انٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ریکارڈ پرائیویٹ افراد کے ہاتھ میں دینا جرم ہے، ملزمان سے تفتیش جاری ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button