
اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کا مالیاتی بحران شدید ہونے لگا،پی ٹی آئی کے سنٹرل سیکرٹریٹ کے ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہ ملیں.
پی ٹی آئی سنٹرل آفس کے 20 سے زائد ملازمین کو تنخواہ ادا نہ کی جاسکیں،ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر فنڈنگ مہم شروع کی گئی.
پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ ملازمین کا پارٹی قیادت سے احتجاج،سنٹرل سیکرٹریٹ ملازمین کے احتجاج پر فوری طور پر ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز سے چندہ مانگا گیا.
ذرائع تحریک انصاف کے مطابق پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 45 لاکھ روپے تک ہے،وکلاء کی بھاری فیسوں کی وجہ سے فنڈز ختم ہوئے.