راولپنڈی(اے ون نیوز)190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے،جج ناصر جاوید رانا نے تحریری فیصلہ جاری کیا.
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب پائے گئے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کو نیب آرڈیننس کی شک 10 اے کے تحت 14 سال سزا سنائی جاتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو 10 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی جاتی ہے۔ فیصلہ
جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں چھ ماہ مزید قید کاٹنا ہوگی۔
بشری بی بی کو بانی پی ٹی آئی کی معاونت، مدد اور غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی ثابت ہوئی ہے لہذابشری بی بی کو سات سال قید اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں بشری بی بی کو مزید تین ماہ قید کاٹنا ہوگی۔
بشری بی بی کو بھی نیب آرڈیننس کی شق 10 اے کے تحت سزا سنائی جاتی ہے۔القادر ٹرسٹ کی پراپرٹی اور یونیورسٹی وفاقی حکومت کی تحویل میں دیے جانے کا حکم دیا جاتا ہے۔سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بشری بی بی کو تحویل میں لینے کا حکم دیا جاتا ہے۔
وکلا صفائی پراسیکوشن کے گواہوں اور شواہد کا دفاع نہیں کرسکے۔پراسیکوشن کا کیس زیادہ تر دستاویزی شواہد پر مبنی تھا۔پراسیکوشن نے کامیابی سے دونوں ملزمان کے خلاف اپنا کیس ثابت کیا۔
پراسیکوشن نے مستند اور معتبر شواہد پیش کیے۔ کیس کے تفتیشی افسر پر طویل ترین جرح ہوئی۔ وکلا صفائی پراسیکوشن کے کیس کا دفاع کرنے میں ناکام رہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے دائر کردہ بریت کی درخواستیں بھی خارج کی جاتی ہیں۔