نئی دہلی (اے ون نیوز) گاڑی رکشوں کو سڑکوں پر دھکا لگانا ایک عام بات ہے مگر بھارت میں تو ہوائی اڈے پر ایک جہاز کو دھکا لگانے کے مناظر دیکھنے کو ملے جس نے ہر طرف ہنسی کا طوفان کھڑا کردیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے ائیرپورٹ پر ملازمین کو ایک جہاز کو پیچھے کی طرف دھکیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
جہاز کو دھکا لگانے کی ممکنہ وجہ ہوائی جہاز کو کسی دوسرے مقام پر لے جانے کے لیے ضروری تکنیکی اور انجینئرنگ آلات کی کمی ہے جیسا کہ دوسرے ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے، جہاں حفاظتی طریقہ کار کی ضرورت کے مطابق ہوائی جہاز کو دھکیلنے یا کھینچنے کے لیے ٹو ٹرک کا استعمال کیا جاتا ہے۔