
دبئی(اے ون نیوز)سعودی عرب کےبعد متحدہ عرب امارات نے بھی ہائی سپیڈ ٹرین چلانے کا اعلان کردیا
اے ون ٹی وی کے مطابق یہ ہائی سپیڈ ٹرین دبئی اور ابوظہبی کے درمیان چلائی جائےگی ،اتحاد ریل نے الیکٹرک مسافر ٹرین کی نقاب کشائی کردی .
جس میں دبئی اور ابوظہبی کا فاصلہ صرف 30 منٹ میں طےکیاجاسکےگا ،ٹرین کی رفتار 350کلومیٹرفی گھنٹہ ہوگی ،،چھ سٹیشنوں سے ہوتے ہوئے ریم آئی لینڈ، سعدیات، یاس آئی لینڈ،ابوظہبی کےزید انٹرنیشنل ائیرپورٹ ،دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ائیرپورٹ اوردیگرعلاقوں سے گزرے گی .
ٹرین کی تعمیر کیلئے باقاعدہ ٹینڈرجاری کیاجائےگا،لاگت بارے ابھی کوئی تخمینہ سامنے نہیں آیا اس ٹرین کا دائرہ کاربعدمیں عمان کی سرحد تک پھیلادیاجائےگا ،شارجہ ،فجیرہ میں بھی اسٹیشن قائم کئے جائیں گے.