اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان میں پہلا روزہ کس دن ہو گا؟،محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(اے ون نیوز) رمضان المبارک کا مقدس مہینہ محض چند دنوں کی دوری پر ہے اور ہر سال دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے، ملک بھر میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا امکان نہیں، چاند کی پیدائش 28 فروری کو 5 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ ہوگی، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 29 شعبان کو مطلع کہیں صاف اور کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ماہ مقدس رمضان المبارک اور عیدالفظر کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button