اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن اپ بہت اچھی ہے، بابر اعظم

کراچی(اے ون نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن اپ بہت اچھی ہے، ان کے اوپنرز اچھا کھیلتے ہیں،نیوزی لینڈ کے اہم پلیئرز میں ولیمسن اور ڈیرل مچل ہیں، یہ دونوں پلیئرز گیم کو چلاتے ہیں،

بابر اعظم نے کہا دونوں گیم کو بہت اچھا سمجھتے ہیں اور حریف پر حاوی ہو جاتے ہیں،کین ولیمسن کسی وقت بھی گیم کو تبدیل کرسکتے ہیں.

نیوزی لینڈ کے اسٹار بلے باز کین ولیمسن کا پاکستانی ٹیم پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا گزشتہ دنوں میں پاکستان سے دو میچز کھیلے ہیں،پاکستانی ٹیم میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے،جو بھی کرکٹر ان کی طرف سے فیلڈ پر آتا ہے، وہ ورلڈ کلاس ہوتا ہے، ان کے پاس تجربہ کار کھلاڑی ہیں جو کچھ وقت سے کھیل رہے ہیں.

کین ولیمسن نے کہا ان کے کپتان رضوان، شاہین اور بابر اچھے پلیئرز ہیں، سلمان علی آغا اچھی فارم میں ہیں، وہ پلیئر آف دی سیریز بھی ہوئے ہیں،ایک دو کھلاڑیوں کا نام لینا مشکل ہوگا، ہمارے لیے اہم ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کو بیک کریں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button