
علی پورچٹھہ(اے ون نیوز) دولہا دلہن کے بغیر ہی واپس لوٹ گیا۔ دلہن کا اپنے ماموں زاد سے نکاح۔
باراتی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے لاکھوں روپے نچھاور کرتے۔کھانا کھانے کے بعد مایوس واپس لوٹ گئے ۔تفصیلات کے مطابق علی پورچٹھہ کے نواحی علاقہ ورپال چٹھہ کے رہائشی فخر زمان چٹھہ کی بیٹی کی شادی ہمسایہ ڈاکٹر بلال احسن ہنجراجس کا بیرون ملک کاروبار ہے قرار پائی۔گزشتہ روز علی پورچٹھہ کے نجی میرج ہال میں شادی کی تقریب میں علاقہ بھر کی اہم شخصیات مدعو تھیں۔
اطلاعات کے مطابق باراتیوں نے بینڈ باجا پر ڈانس کرتے ہوئے دلہا پرپانچ ہزار،ایک ہزار والے لاکھوں روپے نچھاور کئے۔ بارات کے استقبالیہ پر خواتین کی آپس میں سخت الفاظ کا تبادلہ ہونے پر معاملات گالم گلوچ تک پہنچ گیا۔ دلہن والوں نے باراتیوں کو کھانا کھلانے کے بعدنکاح سے انکار کرتے ہوئے نکاح کو کھانے کے بعد کرنے کا کہہ دیا۔
کھانا کھا کر دلہن والوں نے نکاح سے انکار کر کے دولہا کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ اس موقع پر ایمرجنسی دلہن کا ماموں زاد سے نکاح کر کے کروڑوں کی گاڑی گفٹ کر دی جبکہ پہلا دلہا ڈاکٹر بلال مایوس ناکام حسرتوں کے ساتھ واپس لوٹ گیا۔