اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

امریکی وفد کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی

راولپنڈی(اے ون نیوز)سلمان اکرم راجہ کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقاتوں پر میرا موقف واضع ہے یہ انتظامیہ سے پوچھا جائے کیوں امتیاز برتا جارہا ہے.

سلمان اکرم راجہ نے کہا میری نظر میں یہ بچگانہ حرکت ہے۔ آج مجھے تمام تفصیلات ملی ہیں ایڈوکیٹ فیصل مل کے آئے ہیں،امریکی وفد کی بانی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، بیک ڈور کوئی بات نہیں ہورہی .

انفرادی سطح پر کوئی بات کرتا ہے اسکا مجھے نہیں پتہ۔ دو لوگوں نے اسکول کی طرح پارٹی کو چلانے کی بات کی ہے،اس بات کو کچھ لوگوں کی جانب سے بڑھاوا دیا جارہا ہے۔ شیر افضل پر بات کرنا غیر اہم ہے.

عدالت کو چاہیئے اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کرائے۔ ہم عدالتوں میں ہیں مزید درخواستیں دائر کر رہے ہیں،جب تک علیمہ آپا میری اور نیازاللہ نیازی کی ملاقات نہیں ہوتی تمام باتیں ہوا میں ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button