
لاہور (اے ون نیوز) پرائیویٹ حج سکیم کے67ہزار عازمین اس سال حج کی سعادت حاصل نہیں کر سکیں گے ڈی جی حج کے خط کا جواب نہیںآیا۔
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی سعودی اکاﺅنٹ والٹ میں منتقل ہونے والے کروڑوں ریال کی رقم فوری واپس لینی ہے یا اگلے حج میں ایڈجسٹ کرنی،25 مئی تک ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ67 ہزار عازمین حج سے محروم رہیںگے۔
پاکستان سے حج مشن کے اکاﺅنٹ میں رقوم14فروری تک منتقل نہ کیے جانے کی سزا پرائیویٹ حج سکیم میں پاکستان اور بیرون ممالک سے درخواستیں دینے والے67 ہزار عازمین کو دے دی گئی۔
دلچسپ انکشاف ہوا ہے پاکستان حج مشن نے14فروری کے بعد پاکستان سے اویپ اکاﺅنٹ میں30اپریل تک منتقل ہونے والی کروڑوں ریال کی رقم کو کیوں نہیں سٹاپ کرایا اگروزارت حج مشن اور ہوپ کے ذمہ داران نے سعودی حکومت کے ساتھ14 فروری تک کی ڈیڈ لائن کا معاہدہ کیا ہوا تھا اس کی تفصیل904 حج آرگنائزر تک کیوںنہیں پہنچائی گئی
جو خط14مارچ کو لکھا گیا ہے وہ سعودی حکومت کو پہلے کیوں نہیں لکھا گی13 ہزار کوٹہ14 فروری تک رقم جمع کرانے والوں کو مل گیا تو10ہزار اور دو ہزار کوٹہ کی تقسیم میرٹ پر تمام کلسٹر کے درمیان کرنے کی بجائے مخصوص کلسٹر میں کیوں کی گی۔
11کلسٹر کی400 سے زائد کمپنیوں کو کوٹہ سے کیوں محروم رکھا گیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے67 ہزار عازمین کو حج سے محروم رکھنے کا مقصد سرکاری حج سکیم کی ڈوبتی ناﺅ کو بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا سرکاری سکیم کی بکنگ چار دفعہ توسیع کے باوجود پوری نہیں ہو سکی تھی سپانسر شپ سکیم بھی گزشتہ سالوں کی طرح فلاپ رہی تھی، پرائیویٹ سکیم کے20سال سے کامیابی سے چلتے نظام کو سبوتاژ کرنے کے لئے پہلے کلسٹر کے ذریعے کمپنیوں کی انفرادی حیثیت ختم کی گئی اس کے بعد انہیں بکنگ کی اجازت تاخیر سے دی گئی۔
سعودیہ رقوم کی منتقلی کے لئے موثر نظام نہیں بنایا گیا سعودی بنک میں براہِ راست حج آرگنائر اور کلسٹر کی رقوم کی منتقلی کا نظام ختم کر کے پہلے حج مشن کے اکاﺅنٹ (اویپ) میں رقم منتقل کرنے کی شرط عائد کی گئی، اویپ اکاﺅنٹ کا نظام اور اختیار ڈی جی حج نے اپنے پاس رکھا نتیجہ کروڑوں روپے منتقل ہونے کے بعد سرکاری سکیم کے90 ہزار عازمین کی رقم بروقت منتقل کر دی گئی، پرائیویٹ کی13 ہزار کی رقم منتقل ہو سکی۔ ملک پھر کے904 حج آرگنائزر اور11 کلسٹر کے کروڑوں ریال مکہ مدینہ میںادائیگیاں، ٹرانسپورٹ کیٹرنگ کمپنیوں سے معاہدے اور ایڈوانس کے ساتھ ایئر لائنز کو دیئے گئے ایڈوانس کا کیا بنے گا ۔
اِس حوالے سے وزارت کو لائحہ عمل دے سکی اور نہ پاکستان حج مشن67ہزار عازمین کی رقوم کب اور کیسے واپس ہوں گی،اس حوالے سے25مئی تک رپورٹ تو مانگ لی گی ہے سعودی وزارت الحج محروم سے پہلے کبھی کوئی ر قم واپس نہیں کر لی۔پرائیویٹ حج سکیم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کون خوفزدہ تھا اور ہے تحقیقات کے لئے کمیٹی ضرور بننی چاہئے۔