اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ثنا ءیوسف کا قتل، ملزم کا بھائی بھی خود کشی کرچکا لیکن دراصل قاتل کو ٹک ٹاکر کے گھر کا پتہ کس نے دیا تھا؟ معمہ حل ہوگیا

لاہور (اے ون نیوز) اسلام آباد کے پوش علاقے میں اپنے گھر میں موجود ٹک ٹاک سٹار ثنا ءیوسف کو ان کے اپنے ہی گھر میں قتل کردیاگیا ہے اور اب یہ بھی پتہ چل گیا ہے کہ ملزم کے پاس دراصل متعلقہ گھر کا پتہ کیسے پہنچا تھا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رپورٹر نے بتایا کہ ملزم فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کا رہائشی ہے جسے سی آئی اے کی ٹیم نے گرفتار کیا، ملزم کے بڑے بھائی نے 2 سال قبل خودکشی کی تھی ، والدہ وفات پاچکی ہیں اور والد گریڈ 16 سے ریٹارڈ سرکاری ملازم ہیں، یہ ملزم بے روزگارتھا، لوگوں کی گاڑیوں کےسا تھ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر دکھاتا تھا کہ یہ میری گاڑیاں ہیں۔

دوسری طرف ثناء یوسف کے 8 لاکھ کے قریب فالوورزتھے اور اس کے مثبت مواد کی وجہ سے ان کو برانڈز بھی اپروچ کررہے تھے، یہ بھی ایک فین بنا، لائیک شیئرنگ کرتا، یہی سے سوشل میڈیا پر دونوں کا رابطہ ہوا، اپنے فالوورز کو انگیج کرنے کے لیے بھی سلیبرٹیز جواب دیتی رہتی ہیں اور ثنا ءکا بھی جواب دینا کوئی نئی یا انہونی بات نہیں ہے ، ملزم نے ملنے کے لیے اصرار کیا توثنا ءنے انکار کیا، فین تھا ، اس نے رینٹ کی گاڑی اور ڈرائیور ساتھ لیا، 8گھنٹے رکا رہا۔

رپورٹر نے مزید بتایا کہ ثنا ءنے برتھ ڈے کے گفٹ بھی لینے سے انکار کیا اور کہا کہ اگر بھیجنے ہیں تو اس پتے پر بھجوادیںاور ساتھ ہی گھر کا پتہ دے دیا۔ملزم نے گھر کے سامنے جا کر کیک کاٹا اور ویڈیو بنا کرثنا ءکو بھیجی ،وہاں کیک کٹنا اور ایک انجان شخص کی موجودگی پراہل محلہ کے کان کھڑے ہوئے تویہ وہاں سے چلتے بنے، ملزم کو اپنی بے عزتی محسوس ہوئی اوربات دل میں رکھ لی،دوتین دن بعد دوبارہ گیا اور یہ قدم اٹھالیا۔

رپورٹر نے سوال اٹھایا کہ سوچنے کی بات ہے کہ یہ صرف ایک فرد ہے یا کوئی گینگ اس کے پیچھے تھا، جس نے گاڑی اور اسلحہ بھی دیا، ملزم خودتوایک بے روزگار شخص تھا تو پھر یہ سب کچھ کیسے کرلیا، جو گاڑی اس نے کرائے پر لی ، اس کا ایک دن کا کرایہ بھی لاکھ ، لاکھ روپے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button