
لاہور (اے ون نیوز)پی ٹی اے نے صارفین کو 24 گھنٹوں کیلئے آج مفٹ انٹرنیٹ اور منٹس دینے کے ساتھ ساتھ منتخب یونیورسٹیوں میں 6 ماہ کیلئے مفت وائی فائی ہاٹ سپاٹ قائم کرنے کا بھی اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کے مطابق براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 150 ملین اور فائبر آپٹک صارفین 2 ملین ہو گئے ہیں، موبائل فون صارفین کو کل مفت 2 گیگابائٹ ڈیٹا انٹرنیٹ اور 200 آن نیٹ منٹس دیئے جائیں گے جسے #2200*ڈائل کر کے حاصل کیا جا سکے گا۔
صارفین کو 24 گھنٹے کیلئے مفت انٹرنیٹ اور آن نیٹ منٹس فراہم کیے جائیں گے ، خواتین سم مالکان میں 200 اسمارٹ فونز تقسیم کیے جائیں گے، منتخب یونیورسٹیز میں 6 ماہ کیلئے مفت وائی فائی ہاٹ اسپاٹ قائم کیے جائیں گے۔