اہم خبریںتازہ تریندنیا

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے حماس کے بانی رہنما محمد عیسیٰ العیسی شہید

مقبوضہ بیت المقدس(اے ون نیوز) غزہ میں اسرائیلی بمباری سے حماس کے بانی رہنما محمد عیسیٰ العیسی شہید ہوگئے، حزب کمانڈر بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا، اسرائیل کی کئی مقامات پر بمباری سے 72 نہتے فلسطینی بھی جاں بحق ہوئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے ماسٹر مائنڈ حماس لیڈر محمد عیسیٰ العیسی کو صابرہ میں شہید کیا گیا، العیسی کو حماس کے بانیوں میں شمار کیا جاتا تھا،عیسیٰ العیسی جنگجو ونگ کے سپورٹ ہیڈ کوارٹر کے سربراہ تھے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 72 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو گئے، جنین میں ملبے سے 29 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے پناہ گزین کیمپوں، سکولوں اور گھروں کو نشانہ بنایا، غزہ شہر میں جافا سکول کے قریب اسرائیلی حملے میں 5 بچوں سمیت 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ شہر کے ایک سٹیڈیم کے قریب حملے میں بچوں سمیت کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے، المواسی کے علاقے میں ایک اپارٹمنٹ بلاک اور ایک خیمے پر حملوں میں چودہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے محرونا میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے ایک کمانڈر عباس الحسن وہبی کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے، عباس الحسن حزب اللہ کی رضوان فورس بٹالین کے انٹیلیجنس چیف تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button