اہم خبریںتازہ تریندنیا

جرمنی نے 81 افغان شہریوں کو ملک بدر کر کے کابل روانہ کر دیا

برلن(اے ون نیوز)جرمنی نے 81 افغان شہریوں کو ملک بدر کر کے کابل روانہ کر دیا.

اے ون ٹی وی کے مطابق یہ افراد وہ تھے جن پر جرائم میں ملوث ہونے یا قانونی مسائل پیدا کرنے کے الزامات تھے، اور جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی تھیں،یہ ملک بدری لائپزگ ایئرپورٹ سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے کی گئی۔

قطر نے اس عمل میں لاجسٹک معاونت فراہم کی،جرمن حکومت نے واضح کیا ہے کہ مستقبل میں مزید افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

جرمنی کے نئے چانسلر فریڈرک مرز نے سخت امیگریشن پالیسی کو اپنی انتخابی مہم کا مرکزی نکتہ بنایا تھا،ان کی حکومت نے سرحدی کنٹرول کو سخت کیا ہے اور خاندانوں کے دوبارہ ملاپ جیسے حقوق بھی محدود کیے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس اقدام پر شدید تنقید کی ہے، خاص طور پر افغانستان میں طالبان حکومت کے تحت انسانی حقوق کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button