
پاہڑیانوالی (اےو ن نیوز)گھریلو تنازع پر بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں، باپ اور بیوی کو قتل کر دیا، ملزم فرار۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بھاگٹ کے علاقہ گاﺅں سعد اللہ پور میں ملزم احسان اللہ کا اپنے گھر والوں کے ساتھ زمین کی فروخت اور رقم کے لین دین پر جھگڑا ہوا۔
احسان اللہ نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر کے اپنے والد 75 سالہ محمد حسین ، والدہ 70 سالہ رسول بی بی اور اپنی بیوی 35 سالہ ماریہ بی بی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ ڈی پی او منڈی بہاءالدین وسیم ریاض خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔فرانزک ٹیم بھی موقع پر طلب کر لی گئی ۔
مقتولین کی نعشیں ہسپتال میں منتقل کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق ملزم احسان اللہ چند روز قبل کویت سے وطن واپس آیا تھا۔ ڈی پی او وسیم ریاض کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔