اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

14 اگست کو عوامی مارچ کا اعلان، عمران خان کا بڑا پیغام

راولپنڈی(اے ون نیوز)اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے واضح کیا ہے کہ جن افراد کو نااہل قرار دیا گیا ہے، ان کی نشستوں پر کوئی نیا امیدوار کھڑا نہیں کیا جائے گا۔

ان کا مؤقف ہے کہ نااہلیاں غیر قانونی اور ناجائز طریقے سے کی گئیں، لہٰذا پارٹی ان نشستوں پر کسی کو کھڑا کرنے کے بجائے احتجاجاً خالی رکھے گی۔ یہ بات ان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی، جو کہ بشریٰ بی بی اور دوسری بہن عظمیٰ کے ہمراہ جیل کے باہر موجود تھیں۔

علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان نے 14 اگست کو ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلیں۔

ان کے مطابق بانی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی ختم ہو چکی ہے، اور میڈیا پر قدغنوں کے باوجود عوام کا احتجاج قابلِ ستائش ہے۔ عمران خان نے کہا کہ آج کے حکمران وہ ظلم کر رہے ہیں جو ماضی کے ڈکٹیٹرز نے بھی نہیں کیا تھا۔

عمران خان نے خیبرپختونخوا میں جاری آپریشن پر بھی سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پارٹی کے خلاف نفرت پیدا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اس آپریشن کو روکنے سے قاصر ہیں تو انہیں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے کہ کیا اقدامات اٹھائے جائیں۔ عمران خان کا ماننا ہے کہ ایسے مسائل کو جرگوں کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، نہ کہ طاقت کے استعمال سے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button